پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
Web Desk
27 November 2026
سال 2018 میں دبئی کے مقام پر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کی مبینہ تجویز دینے والے کھلاڑی کا نام سامنے آ گیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے لیے منٹس استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2018 میں پاکستان کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے دوران نیتھن لیون نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی بات کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ منٹس کس کے پاس ہیں اور گیند کون تیار کرے گا۔ تاہم ان کی اس تجویز پر ایک نئے ساتھی کھلاڑی نے سخت اعتراض کیا تھا، جبکہ سابق کپتان ٹم پین اور کوچ جسٹن لینگر نے مبینہ طور پر منٹس کے استعمال کی کوشش کو روک دیا تھا۔ حال ہی میں ایک آسٹریلوی میڈیا ادارے نے تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے اس تجویز کا انکشاف کیا تھا۔
دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتھن لیون کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے، جس کی وجہ ان کی حالیہ کارکردگی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس نئے تنازع اور ٹیم سے ممکنہ اخراج کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، جبکہ اس معاملے پر نیتھن لیون کے مینیجر سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلہ ہوئے بغیر ختم ہو گیا تھا۔ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے اور دوسری اننگز 181 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 202 اور دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز اسکور کیے تھے۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026
پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
27 November 2026
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے ٹیم بھارت کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئی
26 November 2026
سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر
26 November 2026