آئی ایل ٹی 20، نکولس پوران نے سپر اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ایم آئی امارات کو فتح دلا دی
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات میں جاری ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 (آئی ایل ٹی 20) کے پانچویں سیزن میں ایم آئی امارات نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن ڈیزرٹ وائپرز کو سپر اوور میں شکست دے دی۔
زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز نکولس پوران نے سپر اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ یہ آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کا دوسرا سپر اوور تھا، جبکہ ایم آئی امارات نے رواں سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ ایم آئی امارات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ کوشل پریرا نے 45 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ نکولس پوران نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں نے 62 گیندوں پر 103 رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے ٹام کرن اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز کے پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور فخر زمان نے 45 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ بابر اعظم 11 جبکہ فخر زمان 29 گیندوں پر 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اینڈریز گوس نے 35 اور شمرون ہیٹمائر نے 25 رنز بنائے۔ کرس جارڈن اور راشد خان کی عمدہ بولنگ کے باعث ڈیزرٹ وائپرز مشکلات کا شکار ہو گئی، تاہم مقامی کھلاڑی وریتیا اروند اور خزیمہ تنویر نے مزاحمت جاری رکھی، اور آخری اوور میں 19 رنز حاصل کر کے ڈیزرٹ وائپرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور میچ برابر کر دیا۔ کرس جارڈن اور راشد خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
سپر اوور میں ڈیزرٹ وائپرز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنائے، جواب میں ایم آئی امارات کو آخری گیند پر فتح کے لیے 5 رنز درکار تھے، جس پر نکولس پوران نے خزیمہ تنویر کی گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلا دی۔ شاندار اننگز پر پوران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ناقابل شکست 89 رنز نے انہیں آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا بلے باز بھی بنا دیا۔ میچ کے بعد ڈیزرٹ وائپرز کے پاکستانی کپتان شاداب خان نے کہا کہ ایسے سنسنی خیز مقابلے شائقینِ کرکٹ کے لیے انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں، تاہم ان کی ٹیم کو پورے 40 اوورز میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دباؤ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر اماراتی کھلاڑیوں وریتیا اروند اور خزیمہ تنویر کی بھی خصوصی تعریف کی۔
متعلقہ عنوانات
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے مدمقابل ہوں گے
29 November 2026
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026
پی سی بی کا 2026-27 کیلئے 8 ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
27 November 2026
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی
27 November 2026