رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا فائنل آج، پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے مدمقابل ہوں گے
Web Desk
29 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ 2026ء کے فاتح کا فیصلہ آج ہو گا، جہاں فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی ٹیمیں دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ پاکستان شاہینز رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور اپنا ٹائٹل برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہو کر میدان میں اترے گی۔
کپتان عبدالصمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے کے تینوں میچز جیتنے کے بعد سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اس سے قبل ٹورنامنٹ کے 7 ایڈیشنز میں 3 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ آج کا فائنل 8 ایڈیشنز میں پاکستان شاہینز کی چھٹی فائنل شرکت ہو گی، جبکہ ٹیم کی نظریں چوتھی مرتبہ چیمپئن بننے پر مرکوز ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ایم ایل ایس کپ، دفاعی چیمپئن انٹر میامی پہلے راؤنڈ میں ہی ایونٹ سے باہر
29 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، جنوبی کوریا نے پاکستان کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
29 November 2026
آئی ایل ٹی 20، نکولس پوران نے سپر اوور کی آخری گیند پر چھکا لگا کر ایم آئی امارات کو فتح دلا دی
29 November 2026
پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بال ٹیمپرنگ کی تجویز دینے والے آسٹریلوی کھلاڑی کا نام سامنے آگیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان
27 November 2026
کرکٹ آسٹریلیا کا 2018 کے دورہ جنوبی افریقا کے دوران سینڈ پیپر سکینڈل پر اہم اعلان
27 November 2026
فیفا پر سائبر حملہ، ہیکرز نے ذاتی و کاروباری معلومات چوری کر لیں
27 November 2026