کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، ایک ملزم ہلاک ، 11 گرفتار
Web Desk
10 July 2026
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ملزم کو ہلاک جبکہ زخمیوں سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے علاقے اقبال مارکیٹ (سیکٹر ساڑھے 11) میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم محمد عثمان کو زخمی حالت میں، جبکہ اس کے تین ساتھیوں علی رحمت، شعیب اور مبین کو بلاضررب گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ ادھر لیاقت آباد (سپر مارکیٹ ندی کنارہ) میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم نعمان ولد یعقوب ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے زخمی ساتھی محمد شہود کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم ان کا ایک اور ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
دوسری جانب، یونیورسٹی روڈ پر وفاقی اردو یونیورسٹی کے قریب عزیز بھٹی پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو بھائیوں عبدالکریم اور طارق کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک زخمی ہے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح جمشید کوارٹرز پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں عاصم عرف شیلا اور احسن عرف بھانجا کو اسلحے سمیت دھر لیا۔ الفلاح کے علاقے ملیر جمعہ گوٹھ بن کے قریب بھی پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد ایس ایچ او الفلاح کی نگرانی میں دو عادی ملزمان مسعود اور عبدالقادر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
متعلقہ عنوانات
ٹیکساس میں پاکستانی آموں کی دھوم؛ ہیوسٹن مینگو فیسٹیول میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی شرکت
10 July 2026
سنگاپور دنیا کے طاقتور پاسپورٹ میں پھر سرفہرست، پاکستان کا 100 واں نمبر
10 July 2026
محسن نقوی کی بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
10 July 2026
نارنگ منڈی: موٹرسائیکل کھڑے ڈمپر سے جا ٹکرائی، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی
10 July 2026
قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا
10 July 2026
ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی
10 July 2026
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 جاری، سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین، پاکستان 100ویں نمبر پر
10 July 2026
بلوچستان سے ملک کے دیگر شہروں کیلئے ٹرین سروس آج دوسرے روز بھی معطل رکھنے کا فیصلہ
10 July 2026