برآمدات میں کمی تشویشناک، پاکستان 8 ارب ڈالر کی ممکنہ آمدن سے محروم: گوہر اعجاز
Web Desk
9 July 2026
سابق وفاقی وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں پاکستان کی برآمدات بڑھنے کے بجائے کم ہو گئی ہیں، جس کے باعث ملک 8 ارب ڈالر کی ممکنہ برآمدی آمدن سے محروم رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک اہم پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ملکی برآمدات میں سالانہ 10 فیصد اضافے کا مقررہ ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا ہے، جس کا براہِ راست نتیجہ یہ نکلا ہے کہ ملک کا تجارتی خسارہ اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے موجودہ برآمدی صورتحال کو معیشت کے لیے انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر موجودہ صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو آنے والے دنوں میں پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید سنگین اضافہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اربابِ اختیار کو مشورہ دیا کہ اب بھی وقت ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
کارگو طیارہ حادثہ، عملے کے 5 ارکان، بلیک باکس کو تلاش نہ کیا جا سکا
10 July 2026
معروف شاعر، ادیب، افسانہ نگار، کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو دنیا چھوڑے 20 برس بیت گئے
9 July 2026
شرجیل میمن نے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلبی تبادلہ خیال
9 July 2026
راولپنڈی میں ایک گھنٹے میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات، 13 سالہ لڑکا اور نوجوان قتل
9 July 2026
پاکستان، امریکہ باہمی تجارتی معاہدے پر دو روزہ مذاکرات جاری
9 July 2026
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں تفتیش کا شکار تمام مقدمات کے اڈٹ کا حکم
9 July 2026
اچھرہ ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی کی لاش برآمد، تحقیقات شروع
9 July 2026
پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا
9 July 2026