راولپنڈی میں ایک گھنٹے میں لڑائی جھگڑے کے دو واقعات، 13 سالہ لڑکا اور نوجوان قتل
Web Desk
9 July 2026
راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور لڑائی جھگڑوں کی سنگین صورتحال کے دوران محض ایک گھنٹے کے اندر قتل کے دو ہولناک واقعات پیش آئے ہیں، جن میں ایک 13 سالہ بچے سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، پہلا افسوسناک واقعہ بابو لال حسین روڈ کی ایک گلی میں پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے بچوں کے مابین معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ جھگڑے کے دوران 13 سالہ مجتبیٰ نے غصے میں آ کر اپنے ہی ہم عمر 13 سالہ عدنان پر چاقو سے پے در پے وار کر دیے۔ عدنان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اس لرزہ خیز واقعے کے کچھ ہی دیر بعد رتہ امرال ہی کے علاقے میں روڈ ریج (سڑک پر جھگڑے) کا دوسرا سنگین واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق، چکوال کا رہائشی نوجوان حیدر رضا اپنے دوست عبداللہ سے ملاقات کے لیے راولپنڈی آیا ہوا تھا۔ دونوں دوست جب شاپنگ کے لیے باہر نکلے تو سڑک پر گاڑی اوور ٹیک کرنے کے معمولی تنازع پر ایک نامعلوم گاڑی سوار سے ان کی تلخ کلامی ہو گئی۔ بات بڑھنے پر نامعلوم ملزم نے طیش میں آ کر حیدر رضا پر چاقو سے تلا توڑ وار کر دیے، جس کے نتیجے میں حیدر رضا شدید زخمی ہوا اور بعد میں ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ مقامی پولیس نے دونوں جائے وقوعہ سے اہم سائنسی شواہد اکٹھے کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری اور قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 August 2026
بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
21 August 2026
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026