معروف شاعر، ادیب، افسانہ نگار، کالم نگار احمد ندیم قاسمی کو دنیا چھوڑے 20 برس بیت گئے
Web Desk
9 July 2026
اردو ادب کے لازوال اور عہد ساز شاعر، ادیب، افسانہ نگار اور ممتاز کالم نگار احمد ندیم قاسمی کی آج 20 ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ احمد ندیم قاسمی 20 نومبر 1916ء کو پنجاب کے ضلع خوشاب کے ایک صوفی گھرانے میں پیدا ہوئے، خانقاہی پس منظر کے باعث ان کے مزاج میں قلندری، صوفیت اور عاجزی نمایاں تھی؛ ان کا اصل نام احمد شاہ تھا جبکہ انہوں نے “ندیم” کو اپنا تخلص چنا۔ انہوں نے اپنے طویل اور شاندار ادبی سفر کا آغاز بچپن ہی میں کر دیا تھا، جہاں انہوں نے پہلا شعر 1927ء میں کہا، جبکہ ان کی پہلی باقاعدہ نظم 1931ء میں روزنامہ ’’سیاست‘‘ لاہور میں شائع ہوئی، جو انہوں نے تحریکِ آزادی کے عظیم رہنما مولانا محمد علی جوہر کی وفات پر لکھی تھی۔
احمد ندیم قاسمی نے اردو ادب کو لازوال اثاثہ دیا، ان کے 17 افسانوی اور 6 شعری مجموعے منظرِ عام پر آ کر مقبولِ عام ہوئے، جبکہ تنقید و تحقیق کی 3 اور ترتیب و ترجمہ کی 6 کتابیں بھی شائع ہوئیں۔ انہوں نے بچوں کے لیے بھی گراں قدر ادب تخلیق کیا جو 3 کتابوں کی شکل میں محفوظ ہے۔ قاسمی صاحب کے شاہکار افسانوں جیسے ’’پہاڑوں کی برف‘‘، ’’نصیب‘‘، ’’بدنام‘‘، ’’کفن دفن‘‘ اور ’’ماں‘‘ کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور ان کے افسانوں کے ترجمے دنیا کی ایک درجن سے زائد زبانوں میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی بے ملوث علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں 1968ء میں تمغہ حسنِ کارکردگی اور 1980ء میں ملک کے اعلیٰ ترین سول اعزاز “ستارہ امتیاز” سے نوازا۔ ادب کی دنیا کا یہ درخشندہ ستارہ 10 جولائی 2006ء کو لاہور میں ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا تھا، مگر ان کی تحریریں آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہیں
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا
21 August 2026
صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف
21 August 2026
پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک تحریک جاری رہے گی، اسلام آباد کیلئے کال دوں گا: حافظ نعیم الرحمان
21 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
21 August 2026
بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
21 August 2026
بیرونی سرمایہ کاری لانے کا مشن، صوبائی وزیر چوہدری شافع کینیڈا پہنچ گئے
20 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی، فیصلے کیخلاف درخواست دوبارہ دائر کر رہے ہیں: رانا ثنا
20 August 2026
نور مقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر نظرثانی کی درخواست خارج، فیصلہ جاری
20 August 2026