LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں 6.7 شدت کا زلزلہ امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا افغانستان میں حراست میں لیے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکار رہا ترکیہ، مصر اور قطر کی غزہ پر حالیہ اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کر دیا گیا روسی جوہری توانائی کارپوریشن کا ایران میں جوہری منصوبے جاری رکھنے کا اعلان صدر مملکت کا پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافن کی خدمات کا اعتراف

شرجیل میمن نے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلبی تبادلہ خیال

Web Desk

9 July 2026

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن سے عالمی بینک (World Bank) کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے اہم ملاقات کی ہے، جس میں صوبے بھر خصوصاً کراچی میں ٹرانسپورٹ کے جدید منصوبوں، غیر ملکی سرمایہ کاری اور مستقبل کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن نے عالمی بینک کے وفد کو کراچی میں جاری یلو لائن بی آر ٹی (Yellow Line BRT) منصوبے پر ہونے والی حالیہ پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس اہم ترین عوامی منصوبے کو مقررہ عالمی معیار اور تیز رفتار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے وفد کو بتایا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت صوبے میں خصوصی بس روٹس متعارف کرا رہی ہے جس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ ملاقات کے دوران عالمی بینک کے وفد نے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کی جانے والی انقلابی اصلاحات اور جدید ماحولیاتی دوست منصوبوں کو دل کھول کر سراہا۔ وفد نے صوبے میں ماحول دوست ای وی (EV) بس سروس کی کامیابی اور خاص طور پر ورکنگ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی “پنک ای وی سکوٹی سکیم” کو بین الاقوامی سطح پر ایک قابلِ تحسین اور بہترین اقدام قرار دیا۔ عالمی بینک کے حکام نے سندھ کے ٹرانسپورٹ ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔