کارگو طیارہ حادثہ، عملے کے 5 ارکان، بلیک باکس کو تلاش نہ کیا جا سکا
Web Desk
10 July 2026
منگل کی شب بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ کے قریب گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے بدقسمت کارگو طیارے کے ملبے اور پانچ رکنی عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، حادثے کا مقام سمندر میں لگ بھگ 3 ہزار میٹر (10 ہزار فٹ) گہرا ہے، جس کی وجہ سے کاک پٹ عملے اور بلیک باکس کی ریکوری انتہائی پیچیدہ اور صبر آزما ثابت ہو رہی ہے۔ خراب موسم، سمندری طغیانی، بلند لہروں اور تندوتیز ہواؤں کے باوجود جمعرات کو مسلسل تیسرے روز پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) سمیت دیگر اداروں کا مشترکہ سالویج، سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری رہا، تاہم ابھی تک کاک پٹ عملے یا بلیک باکس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ایوی ایشن ماہرین کا خیال ہے کہ گرنے والے کارگو طیارے کا فیوزلاج (پیٹا) اور کیبن سمیت دیگر وزنی حصے سمندر کی تہہ میں موجود ہو سکتے ہیں، لیکن جس تیز رفتاری اور بلندی سے طیارہ سطحِ آب سے ٹکرایا، اس کے پیشِ نظر ڈھانچے کے سلامت ہونے کے امکانات کافی محدود ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سمندر سے بلیک باکس ملنے کے بعد اسے طیارہ ساز کمپنی کی زیرِ نگرانی ڈی کوڈ کرنے کے لیے بیرونِ ملک بھیجا جائے گا۔ دوسری جانب، حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں لاپتہ کراچی کے رہائشی اور نامور ایئرکرافٹ انجینئر عارف صدیقی کے اہل خانہ ابھی تک امید کا دامن تھامے کسی معجزے اور اچھی خبر کے منتظر ہیں۔ عارف صدیقی کے بڑے صاحبزادے عبدالرافع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد ‘ناردرن ٹیک’ سے وابستہ تھے اور مختلف ایوی ایشن کمپنیوں کے لیے خدمات سرانجام دے رہے تھے، انہوں نے نم آنکھوں سے کہا کہ ہر گزرتا لمحہ ان کے خاندان کے لیے انتظار کی گھڑیوں کو مزید کٹھن اور اذیت ناک بنا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور
16 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت
16 August 2026
14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے
16 August 2026
امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر
16 August 2026
سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم
16 August 2026
پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر
16 August 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
16 August 2026
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
16 August 2026