LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا

امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی حملے جاری، مختلف شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

Web Desk

9 July 2026

امریکی فورسز کی جانب سے ایران کی خود مختاری پر مسلسل تیسرے روز بھی جارحانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں ایران کے مختلف شہروں میں متعدد فوجی و شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تازہ ترین حملوں میں ایران کے ساحلی شہر کونارک میں 3، جبکہ بوشہر اور چغادک میں 6 زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، اس کے علاوہ بندر عباس میں بھی شدید دھماکے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ نے ایران کے 5 صوبوں میں شہری تنصیبات پر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے 90 اہداف کو نشانہ بنایا تھا، جن میں بوشہر، چاہ بہار، بندر عباس، سِرک، کونارک، جسک اور ابو موسیٰ کے علاقے شامل تھے۔ ان مسلسل حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 14 ایرانی شہری و اہلکار شہید اور درجنوں شدید زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خوزستان میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار اور ایران شہر ایئر پورٹ پر حملے میں شہید ہونے والے فائر فائٹرز بھی شامل ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق، امریکی طیاروں نے بوشہر میں قائم حساس جوہری بجلی گھر (نیوکلیئر پاور پلانٹ) کے قریبی علاقے کو بھی فضائی حملے کا نشانہ بنایا، جبکہ چاہ بہار میں بمباری کے باعث بجلی کا پورا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ ایک اور واقعے میں امریکی میزائل کا ملبہ گرنے سے امام علی ہسپتال کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی اس امریکی مہم کے دوران صوبہ گلستان کے شہر عقلہ میں ایک اہم ریلوے پل کو میزائل سے اڑا دیا گیا، جس کے باعث ملک میں ٹرینوں کی آمدورفت اور لاجسٹک سپلائی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ ایرانی دفاعی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان حملوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔