LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا

پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ ریسکیو آپریشن، 20 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا

Web Desk

9 July 2026

پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے سمندر میں انسانی جانوں کے تحفظ کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا کامیاب مشترکہ ریسکیو آپریشن کیا ہے، جس میں اورماڑہ کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی ایک مال بردار کشتی کے تمام 20 پاکستانی عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق، مال بردار کشتی میں اچانک پانی بھر جانے کے باعث وہ سمندر میں غرقاب ہونے لگی تھی، جس پر کشتی کے عملے کی جانب سے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈی نیشن سینٹر کو ہنگامی امدادی کال موصول ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، امدادی کال ملتے ہی پاک بحریہ نے فوری ایکشن لیا اور اپنے جدید جنگی جہاز “پی این ایس حنین” سمیت ضروری فضائی وسائل کو فوراً جائے وقوعہ کی طرف روانہ کیا۔ بحری اور فضائی ٹیموں نے مشترکہ طور پر بروقت اور انتہائی مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے طوفانی لہروں میں گھری کشتی میں سوار تمام 20 افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید واضح کیا کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندری حدود میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کے دفاع کے لیے چوبیس گھنٹے مکمل طور پر ہائی الرٹ اور تیار ہیں۔