LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز

معروف مزاحیہ فنکار اور سٹیج اداکار اللّٰہ رکھا انتقال کر گئے

Web Desk

7 July 2026

پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار اور اسٹیج اداکار اللہ رکھا، جو اپنے اسٹیج نام ‘پیپسی’ اور ‘پانی پوری’ سے شہرت رکھتے تھے، 50 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے ہیں۔ معروف میزبان و اداکار محسن عباس حیدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ رکھا کو ایک ریکارڈنگ کے دوران دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، تاہم ان کی نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ مرحوم اپنی ون مین کامیڈی پرفارمنس، اسٹیج شوز اور پیروڈی اداکاری کے باعث شائقین میں بے حد مقبول تھے، بالخصوص عالمی پاپ آئیکون مائیکل جیکسن کی منفرد انداز میں نقل اتارنے پر مداح انہیں محبت سے ‘پاکستان کا مائیکل جیکسن’ بھی کہتے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری، ساتھی فنکاروں اور مداحوں کو شدید صدمے اور غم میں مبتلا کر دیا ہے۔