لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں اہم انکشافات؛ گینگ کا سرغنہ ‘وحید طاہر’ نکلا، اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
Web Desk
6 July 2026
صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو غیر ملکی خواتین کے ہائی پروفائل اغواء برائے تاوان اور مبینہ زیادتی کے کیس میں انتہائی سنسنی خیز اور اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، اس پورے واقعے میں ‘باس’ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے گینگ کے سرغنہ کی شناخت وحید طاہر کے نام سے ہو گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم وحید طاہر کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے عزیز پارک سے ہے، جہاں اس کی فیملی رہائش پذیر ہے، جبکہ ملزم خود جرائم کی دنیا میں سرگرم رہنے اور پولیس سے بچنے کے لیے لاہور میں مقیم تھا اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے بار بار رہائش گاہ تبدیل کرتا رہتا تھا۔
کیس کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم وحید طاہر نے مغوی غیر ملکی خواتین سے 15 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رکھا تھا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کے جسمانی اعضاء نکال کر فروخت کرنے کی ہولناک دھمکیاں دی تھیں۔ غیر ملکی خواتین پر بہیمانہ تشدد کرنے والے کارندے کوئی اور نہیں بلکہ ملزم وحید طاہر کے ذاتی گن مین تھے۔
ذرائع کے مطابق، ملزم وحید طاہر کوئی معمولی جرائم پیشہ نہیں بلکہ ایک عادی اور انتہائی خطرناک ملزم ہے جو طویل عرصے سے سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے خلاف قتل، پولیس مقابلے اور گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری (Illegal Kidney Transplant) جیسے مکروہ دھندے کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ وہ ماضی میں بھی گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے الزام میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ، ملزم خطرناک کیمیکل نشے ‘آئس’ کا شدید عادی بھی ہے۔
کیس میں اس اہم پیش رفت کے بعد اب ملزم وحید طاہر کا شناختی کارڈ اور تصویر بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم اور اس کے گن مینوں کی گرفتاری کے لیے گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان سے ملاقات کیلئے فہرست جاری
6 July 2026
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا
6 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس کا ملزم 14 روزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
6 July 2026