انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم
Web Desk
6 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں بیرونی اور مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘انویسٹ پاک’ پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
انویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کامیاب آغاز پر گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورٹل پاکستان میں سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے جس کا بنیادی مقصد ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
وزیرِ خزانہ نے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ‘جاز کیش’ ایپ کے ذریعے اب محض 5 ہزار روپے سے بھی انوسٹمنٹ شروع کی جا سکتی ہے۔ انفرادی طور پر کی جانے والی یہ چھوٹے پیمانے کی انوسٹمنٹ عوامی سطح پر انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اور حکومت کی خصوصی کوشش ہے کہ نوجوانوں، خاص طور پر ‘جین زی’ (Gen Z) کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے (Private Sector) کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں اور یہ پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے اور انوسٹ پاک پورٹل کی ‘ون ونڈو’ سہولت سے سرمایہ کاری کے تمام مراحل تیز رفتار ہو جائیں گے۔ اس جدید ڈیجیٹل نظام کی بدولت کاروباری نظام میں شفافیت اور سرمایہ کاروں کے لیے سہولت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 4 اہم اجلاس طلب؛ ہائی کورٹس کے ججز کی مستقلی اور نئی تعیناتیوں پر غور ہوگا
6 July 2026
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
متنازعہ ٹویٹس کیس؛ سپریم کورٹ کا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستوں پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری
6 July 2026
لاہور میں غیر ملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میں اہم انکشافات؛ گینگ کا سرغنہ ‘وحید طاہر’ نکلا، اعضاء فروخت کرنے کی دھمکیاں دینے کا انکشاف
6 July 2026
پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل
6 July 2026
صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش
6 July 2026
مودی حکومت عالمی پانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی مرتکب ہے: عظمیٰ بخاری
6 July 2026
گروپ کیپٹن عاصم قتل کیس کا ملزم 14 روزہ شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل
6 July 2026