ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے پر ویڈیو وائرل
Web Desk
3 December 2025
معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد صارفین کی جانب سے نہ صرف تنقیدی تبصرے سامنے آئے بلکہ کچھ افراد نے دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا۔
ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہونے پر کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ کا لہجہ پنجابی سے زیادہ ہریانوی لگ رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو ایک نوجوان کے ساتھ لاہوری پنجابی لہجے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں موجود لڑکا اداکارہ سے کہتا ہے کہ وہ بڑگڑ بنا رہے ہیں جس پر ہانیہ عامر بھی ان کی نقل اتارتے ہوئے جواب دیتی ہیں کہ ان سے کہو اگر وہ بڑگڑ بنا چکے ہیں تو دے دیں ۔اداکارہ نے بار بار برگر کو لاہوری پنجابی انداز میں بڑگڑ کہا جس سے ویڈیو نہ صرف مزید دلچسپ بن گئی بلکہ ساتھ موجود لڑکا بھی ہنسی نہ روک سکا۔اداکارہ کی جانب سے لاہوری پنجابی انداز میں اردو بولنے کی ویڈیو پر جہاں لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ افراد نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور ان کے انداز کو معصومانہ قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ریما خان نے معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کر لیا
18 April 2026
رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کا باضابطہ اعلان کر دیا
18 April 2026
رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت
18 April 2026
آسٹریلوی اداکارہ کے کیٹی پیری پر ہراسانی کے سنگین الزامات، پولیس کی تحقیقات
17 April 2026
اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب
17 April 2026
پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا، ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ
17 April 2026
بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال کی خفیہ شادی؟ مداحوں میں تجسس
17 April 2026
کرشنا ابھیشیک اور سنیتا آہوجا کے درمیان برسوں پرانی رنجش آخر کار ختم ہوگئی
16 April 2026