عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
Web Desk
5 July 2026
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ماہ نور کی خالہ حمیرا کے قتل کے الزام میں پولیس نے اینکر کے شوہر عمران خان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
درخشاں تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق، ڈیفنس کھڈا مارکیٹ کی رہائشی اور نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ماہ نور زوجہ عمران خان نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ 3 جولائی کو وہ اپنی خالہ حمیرا، بڑی بہن بسمہ اور 9 سالہ بیٹے شاریز کے ساتھ گھر پر موجود تھیں کہ شام ساڑھے چھ بجے ان کے شوہر عمران خان نے گھر میں داخل ہوتے ہی گالم گلوچ اور مار پیٹ شروع کر دی۔ میاں بیوی کے درمیان پہلے ہی ناراضی چل رہی تھی اور ملزم مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، جب ماہ نور کی خالہ اور بہن نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو ملزم عمران خان طیش میں آ گیا اور اس نے فون کر کے اپنے دوست شاہد کو پستول لانے کا کہا۔ شاہد نے موقع پر پہنچ کر پستول عمران کے حوالے کی، جس نے گولی چیمبر کر کے ماہ نور پر تان لی۔ خالہ حمیرا اور بہن بسمہ کے مسلسل روکنے اور آگے آنے پر ملزم نے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں سب کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ضد کرنے پر غصے میں آ کر 45 سالہ خالہ حمیرا پر گولی چلا دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو کر گر گئیں۔
واقعے کے بعد ملزم عمران اور اس کا دوست شاہد زخمی خاتون کو گاڑی میں ڈال کر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے گئے، جہاں انہیں تشویشناک حالت میں چھوڑ کر دونوں موقع سے فرار ہو گئے۔ بعدازاں، حمیرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔
درخشاں پولیس نے مدعیہ ماہ نور کے بیان پر ان کے شوہر عمران خان اور دوست شاہد کے خلاف دفعہ 302 (قتلِ عمد) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عمران خان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026
ایم کیوایم کا وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں احتجاج کا فیصلہ
5 July 2026