’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
Web Desk
5 July 2026
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں قانون کی حکمرانی ہے اور غیر ملکی خواتین کے معاملے میں قانون اپنا راستہ اپنا رہا ہے۔ انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ “میں ہوں یا میرا بیٹا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں” اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بھی یہی واضح حکم ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہوگی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کرپشن کو ایک سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ماضی کے احتسابی عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے قوانین موجود ہیں لیکن ماضی میں جسٹس جاوید اقبال جیسے لوگوں نے نیب جیسے کالے قوانین کو شرمناک طریقے سے استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق کسی فردِ واحد کے پاس لامحدود اختیارات نہیں ہونے چاہئیں۔
ملک محمد احمد خان نے حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘ستھرا پنجاب’ صوبے کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے، جبکہ اسمبلی میں پنجاب حکومت اور اپوزیشن دونوں کو برابر حصہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشیدگی میں کمی واقع ہوگی۔ اپنے دورے کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی نے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے اہم ملاقات بھی کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ
19 November 2026
بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی
19 November 2026
تعلیم حکومتوں کی ترجیح نہیں، تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
19 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی
18 November 2026
میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا خصوصی عشائیہ
18 November 2026
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026