LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

گوادر کے علاقے پانوان کے قریب سے 5 افراد کی لاشیں برآمد،پولیس ذرائع

Web Desk

4 July 2026

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقوں پانوان اور گنز کے درمیانی علاقے سے پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ لاشوں کو فوری طور پر ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال جیونی منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، برآمد ہونے والی پانچ لاشوں میں سے دو افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جن کے نام شاہ بخش اور پیری عیسیٰ بتائے گئے ہیں۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں مقتولین کا تعلق تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ باقی تین افراد کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی ہے اور ان نامعلوم افراد کی لاشیں شناخت کے عمل کے لیے سول اسپتال جیونی کے سرد خانے میں رکھی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہلاکتوں کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دیگر مقتولین کی شناخت کے لیے بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔