پیپلز پارٹی کے امیدوار جے یو آئی کے مولانا سعید یوسف کے حق میں دستبردار
Web Desk
4 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور سے جمعیت علمائے اسلام (ف) آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں ایل اے 23 کے انتخاب کے حوالے سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے وزیر برائے عشر، زکوٰۃ و سماجی بہبود اور حلقہ ایل اے 23 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد حسین بھی موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کے مطابق ایل اے 23 کے آئندہ انتخاب میں جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا سعید یوسف کے حق میں باقاعدہ دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مولانا سعید یوسف نے سردار محمد حسین کی جانب سے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دستبردار ہونے اور انتخابی مہم میں اپنی مکمل حمایت کے اعلان پر پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
زرداری ہاؤس میں ہونے والی اس اہم سیاسی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری ریاض بھی موجود تھے۔ اس سیاسی اتحاد کے بعد حلقے میں انتخابی گہما گہمی میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026