بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کی قید تنہائی سے متعلق درخواستوں پر اہم پیشرفت
Web Desk
4 July 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواستوں پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے تفصیلی رپورٹ، جیل ریکارڈ اور متعلقہ دستاویزات طلب کر لی ہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کے دوران حکم دیا کہ اگر دونوں قیدیوں کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے تو جیل انتظامیہ واضح کرے کہ انہیں کس قانون کے تحت، کن حالات میں اور کتنے عرصے کے لیے تنہائی میں رکھا گیا، اور کیا یہ اقدام ان کے خلاف بطور سزا کیا گیا ہے یا نہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں موجودہ صورتحال، انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات اور قید تنہائی سے متعلق لگائے گئے الزامات کی مکمل تفصیلات بھی اس رپورٹ کا حصہ بنائی جائیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ یہ درخواستیں قابلِ سماعت ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ جیل حکام کی جانب سے رپورٹس موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا، جبکہ کیس کے میرٹ پر بھی رپورٹ اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ ہوگا۔
عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو پابند کیا کہ آئندہ سماعت پر دونوں قیدیوں کا جیل ریکارڈ، رجسٹر ریکارڈ اور دیگر تمام متعلقہ دستاویزات بھی عدالت میں پیش کیے جائیں۔ اس کے علاوہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات کو بھی ہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر جیل کی سطح کا ایک ایسا افسر عدالت میں پیش کیا جائے جو کیس کے تمام حقائق اور حالات سے مکمل طور پر آگاہ ہو۔
عدالت عالیہ نے تمام فریقین کو باقاعدہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اگست تک تفصیلی رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026