تھانہ یارک پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ، ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان
Web Desk
4 July 2026
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ یارک پر رات گئے دہشت گردوں نے تین اطراف سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، تاہم تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں کی بروقت، مستعد اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث دہشت گردوں کا یہ مذموم حملہ مکمل طور پر ناکام بنا دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، تھانے میں موجود جوانوں نے کمال بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں پر بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا یہ تبادلہ تقریباً 40 منٹ تک جاری رہا، جس کے بعد دہشت گرد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ خوش قسمتی سے اس شدید مقابلے میں پولیس کا کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، البرق فورس، محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) اور ریپڈ ریسپانس فورس کے دستے فوری طور پر تھانہ یارک پہنچ گئے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ڈی آئی خان-پشاور روڈ کو بھی عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) ڈیرہ اسماعیل خان، ضیاء الدین احمد نے تھانے میں تعینات اہلکاروں کی بہادری اور بروقت کارروائی کو دل کھول کر سراہا اور انہیں شاباش دی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کی مستعدی کے باعث دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی شرپسندوں کی جانب سے تھانہ یارک کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، اور فرار ہوتے ہوئے شرپسندوں نے قریبی کسٹم چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا تھا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026
عارف والا: اوباش ملزم کی 6 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی
5 July 2026