LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایف آئی اے کارروائی، نجی پیٹرولیم کمپنی سے ٹیکس چوری کے اربوں روپے کی ریکوری آئی پی پی میں شمولیت کرنیوالوں میں سب سے بڑا نام سردار تنویرالیاس کا ہے: رانا ثناء اللہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، واشنگٹن میں جلد ملاقات پر اتفاق وزیراعظم شہباز شریف دوطرفہ دورے پر استنبول پہنچ گئے وزیراعظم شہید آیت اللہ خامنہ ای کے تعزیتی اجتماع میں شرکت کے بعد ترکیہ روانہ امریکہ کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے 8 تاریخی ‘بال ڈراپ’  عوامی تقریب کو  ایک انتہائی محدود اور نجی ایونٹ میں تبدیل کر دیا گیا امریکہ کی 250ویں سالگرہ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر 8 مرتبہ ‘بال ڈراپ’ کا تاریخی جشن، شیڈول جاری شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد 28 ارب روپے مالیت کی منشیات اور غیر ملکی شراب تلف، 18 ہزار بوتلیں نذرِ آتش ملک بھر میں مون سون بارشوں سے 17 افراد جاں بحق، 41 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے جاپانی وزیراعظم کا دورہ بھارت، چین نے دونوں ممالک کو خبردار کردیا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین میں شرکت این ڈی ایم اے کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا پہلا اجلاس، مون سون خطرات کا جائزہ لیا گیا لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی، 744 اداروں کو نوٹس جاری روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار

Web Desk

3 July 2026

شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں بیچ بچاؤ کرانے والی ایک خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی ہیں، جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، یہ واقعہ ڈیفنس فیز 5 میں پیش آیا جہاں میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا چل رہا تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے اس جھگڑے کے دوران گھر میں موجود ایک خاتون بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اچانک گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون، ملزم کی بیوی کی خالہ تھیں۔

پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عمران کے نام سے کی ہے۔ واقعے کے دوران ملزم عمران خود بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی ملزم کو حراست میں لے کر علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں وہ پولیس کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔

تفتیشی ٹیم نے مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کے اصل محرکات کا پتا لگانے کے لیے مزید قانونی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔