LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا

Web Desk

3 July 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے موٹر ویز پر شہریوں سے وصول کیے جانے والے اضافی ٹول ٹیکس کے خلاف بڑا حکم جاری کرتے ہوئے اس پر فوری روک لگا دی ہے۔

عدالتِ عالیہ کے معزز جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے نان ایم ٹیگ (Non-M-Tag) گاڑیوں اور کم بیلنس والے ایم ٹیگ ہولڈرز پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے متعلق این ایچ اے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع (Stay Order) جاری کر دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر نے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت کیس کے دیگر فریقین کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں اور ان سے اگلی سماعت پر تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس حکم کے بعد اب موٹر ویز پر نان ایم ٹیگ یا کم بیلنس کی بنیاد پر شہریوں سے کوئی بھی اضافی ٹیکس یا جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکے گا۔ عدالت نے کیس کی مزید تفصیلی سماعت 3 اگست تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔