سونا مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری، آج بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ
Web Desk
3 July 2026
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اور غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملکی تاریخ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 200 روپے کا بھاری اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 10 ہزار 459 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور یہ پانچ ہفتوں میں پہلی بار ہفتہ وار بنیاد پر بہتری کی جانب گامزن ہے۔ عالمی سطح پر اس تیزی کی بڑی وجہ امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق، جمعہ کے روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4,165 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ اس سے قبل قیمت نے 23 جون کے بعد کی بلند ترین سطح کو بھی چھو لیا۔ اسی طرح امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی 1.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ توقع سے کمزور امریکی روزگار کے اعداد و شمار نے مہنگائی اور شرح سود میں مزید اضافے کے خدشات کو کم کر دیا ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو زبردست سہارا ملا۔ واضح رہے کہ جون میں نان فارم پے رولز میں صرف 57 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا، جو ماہرین کی 110 ہزار کی پیشگوئی سے کہیں کم تھا۔ اس کے علاوہ، عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار کمی بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بنی، کیونکہ ڈالر کمزور ہونے سے دیگر کرنسی رکھنے والے سرمایہ کاروں کے لیے سونا سستا اور پرکشش ہو گیا ہے۔
ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق، دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے مئی کے مہینے میں سونے کی خریداری کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت عالمی ذخائر میں 41 ٹن کا خالص اضافہ ہوا ہے. سونے کے ساتھ ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے، جہاں چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتیں بھی ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026