چینی شینڈونگ گروپ کی پاکستان کے توانائی شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش
Web Desk
2 July 2026
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے چین کے مایہ ناز شینڈونگ گروپ کے چیئرمین ہاؤ جیان شِن نے ایک اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کے توانائی کے شعبے میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، چینی وفد نے پاکستان کے توانائی شعبے میں طویل المدتی سٹریٹجک شراکت داری کی تجویز پیش کی ہے۔ شینڈونگ گروپ نے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے، جدید ڈرلنگ اور فیلڈ آپٹیمائزیشن کے منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔
اس کے علاوہ چینی کمپنی نے پاکستان میں ریفائنری اپ گریڈیشن، فلوئیڈ کیٹالیٹک کریکنگ (FCC) یونٹ کی تنصیب، توانائی سے متعلق جدید آلات کی مینوفیکچرنگ سہولت کے قیام، آف شور توانائی منصوبوں، سلفر پروسیسنگ پلانٹ اور انرجی سٹیز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قائم ہونے والی مینوفیکچرنگ سہولت کو نہ صرف مقامی ضروریات بلکہ مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بھی بطور مرکز استعمال کیا جا سکے گا۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری اور ویلیو ایڈیشن کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن کو فوری طور پر ہدایت کی کہ چینی کمپنی کی تمام تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کیے جائیں تاکہ اس پیشکش پر تیز رفتار پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اس منصوبے سے مزید مضبوط ہوگا اور چینی کمپنی کی یہ سرمایہ کاری پاکستان کی توانائی اور معاشی خود انحصاری میں سنگِ میل ثابت ہوگی
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
24 August 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026