ایف آئی اے کی کارروائی؛ بیرون ملک بھیجے جانے والے پلیسینٹا کی بڑی کھیپ برآمد
Web Desk
2 July 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو سیکشن میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ویتنام اسمگل کرنے کے لیے تیار ‘ہومین پلیسنٹا’ (انسانی نال) کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے۔
حکام کے مطابق ہومین پلیسنٹا اسمگلنگ کیس میں یہ ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے کارگو سیکشن پر چھاپہ مار کر 30 کارٹنز پر مشتمل 580 کلو گرام خشک پلیسینٹا قبضے میں لے لیا، جسے سفری دستاویزات کے ساتھ ویتنام روانہ کیا جانا تھا۔
تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ یہ کھیپ پہلے سے گرفتار چینی باشندوں اور ان کے پاکستانی ہمدردوں کے گروہ نے ہی تیار کر کے بک کرائی تھی۔ اس تازہ کارروائی کے بعد اب تک برآمد ہونے والے مجموعی پلیسینٹا کی مقدار 1000 کلو گرام (ایک ٹن) سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق اس غیر قانونی کھیپ کو بک کرانے والے ایجنٹ کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026