یاسمین راشد سمیت اسیر رہنماؤں کا چیئرمین پی ٹی آئی اور سیکریٹری جنرل کو جیل سے خط
Web Desk
2 July 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے کے برعکس پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کو ایک اہم خط لکھ دیا ہے، جس میں انتخابی عمل کا حصہ بننے کی درخواست کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور جیلوں میں قید دیگر پارٹی رہنماؤں نے مشترکہ خط کے ذریعے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سے اپیل کی ہے کہ پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں حصہ لے۔ خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ہمیں بطور جماعت الیکشن میں جانا چاہیے۔ اسیر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے جیل میں آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات پر تفصیلی مشاورت کی ہے اور ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ بائیکاٹ کے بجائے انتخابی میدان میں اترنا چاہیے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو اس انتخابی عمل میں لازمی حصہ لینا چاہیے، جبکہ پارٹی کو چاہیے کہ وہ ان تمام امیدواروں کے ناموں کی باقاعدہ فہرست شائع کرے جو پارٹی کے حمایت یافتہ ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسیر قائدین نے الیکشن میں حصہ لینے کا یہ اہم پیغام اور خط اپنے وکیل کے ذریعے پارٹی کی اعلیٰ قیادت تک پہنچایا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026