LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے پیپلزپارٹی چھوڑ دی، آئی پی پی میں شمولیت کا امکان

Web Desk

2 July 2026

آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی بساط پر جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جہاں رکن اسمبلی پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان کی اب استحکام پاکستان پارٹی (IPP) میں شمولیت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر کوثر تقدیس گیلانی نے حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہوں نے آئندہ انتخابات کے لیے حلقہ ایل اے 28 سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرا رکھے ہیں۔ واضح رہے کہ وہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مخصوص نشست پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی تھیں، اور اب ان کے اس اچانک فیصلے کے بعد خطے کی سیاست میں ان کی آئندہ حکمت عملی پر نظریں مرکوز ہو گئی ہیں۔

سیاسی منظرنامے میں یہ تبدیلی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب اس سے قبل سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی پیپلز پارٹی سے اپنی راہ الگ کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کے امکانات اب انتہائی روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے باقاعدہ رابطے کیے ہیں اور ان کی پارٹی میں باضابطہ شمولیت کے حوالے سے حتمی مشاورت کا عمل تیزی سے جاری ہے۔