پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی مثالی، اعتدال پسند معاشرہ حکومت کا وژن ہے: طاہر اشرفی
Web Desk
2 July 2026
قومی پیغام امن کمیٹی کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا دین ہے، اور پاکستان کو ایک اعتدال پسند معاشرے کی جانب لے جانا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا وژن ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علما کرام ملک کے امن و استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی واضح مثال یوم عاشور کے موقع پر دیکھنے کو ملی جہاں تمام مکاتب فکر نے اتحاد، یکجہتی اور برداشت کی مثالی فضا قائم کی۔ انہوں نے بتایا کہ قومی پیغام امن کمیٹی نے ستمبر سے اب تک پیش آنے والے تمام معاملات پر متفقہ بیانیہ دیا، جسے ملک بھر کی مساجد کے خطبات میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کی نمائندگی اور رسائی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 15 بڑے مدارس میں سے 11 کے نمائندگان کمیٹی میں شامل ہیں، جبکہ 22 ہزار مدارس ان علما سے منسلک ہیں اور مزید 12 ہزار مدارس کے ذمہ داران بھی اس پلیٹ فارم پر موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ روز کمیٹی کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے خواہش ظاہر کی کہ جامعہ اشرفیہ کی طرز پر ملک بھر کی مساجد میں ایسے اجتماعات منعقد ہوں، جہاں مختلف مکاتب فکر اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد باہمی احترام اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے عزم دہرایا کہ قومی پیغام امن کمیٹی ملک کو امن کا گہوارہ بنانے اور امت کو جوڑنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، جبکہ ملک کا قانون، ضابطہ اخلاق اور ‘پیغام پاکستان’ پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی فساد پھیلانے یا فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مکتب فکر سے ہو۔ پاکستان تمام شہریوں کا ملک ہے اور یہاں کسی بھی غیر مسلم کی عبادت گاہ پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ طاہر اشرفی نے بھارت کے پروپیگنڈے کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکھ عبادت گاہیں سکھ برادری کی ملکیت ہیں اور وہاں تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد دوبارہ دورہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل
19 November 2026
عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع
19 November 2026
تقسیم اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں: مراد علی شاہ
19 November 2026
بلاول بھٹو کے بیان پر وفاقی وزرا کی چیخیں نکل رہی ہیں: سعید غنی
19 November 2026
تعلیم حکومتوں کی ترجیح نہیں، تعلیمی نظام تباہ ہو رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
19 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی
18 November 2026
میڈ اِن رشیا فورم میں شریک پاکستانی تجارتی وفد کے اعزاز میں سفیر پاکستان کا خصوصی عشائیہ
18 November 2026
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026