چارسدہ میں غیرت کے نام پر تین افراد قتل، ملزم فرار
Web Desk
2 July 2026
خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے دو خواتین اور ایک مرد کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ یونین کونسل مٹہ مغل خیل میں مبینہ ناجائز تعلقات کے شبے پر پیش آیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم فائرنگ کرنے والا مبینہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے انہیں ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف ممکنہ ٹھکانوں اور مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026