LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

ای پیڈ 2.0 کی لانچنگ کی تیاریاں مکمل، سرکاری خریداری میں شفافیت بڑھے گی

Web Desk

2 July 2026

حکومت کے “ایک قوم، ایک نظام” وژن کے تحت ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای پیڈ 2.0 (e-PAD 2.0) کی لانچنگ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پیپرا (PPRA) کے مطابق، اس نئے اور جدید ترین نظام کے نفاذ سے سرکاری خریداری (Procurement) کے عمل میں شفافیت اور احتساب کو پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر اور فول پروف بنانے میں مدد ملے گی۔

ایم ڈی پیپرا نے گزشتہ کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ای پیڈز کے پہلے نظام کے ذریعے مالی سال 25-2024 کے دوران 14 کھرب روپے سے زائد مالیت کے سرکاری لین دین کو کامیابی سے مکمل کیا گیا تھا۔ اس جدید ڈیجیٹل نظام کی بدولت قومی خزانے کو 20 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم کی بچت ممکن ہوئی۔

نظام کی مقبولیت اور افادیت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ ای پروکیورمنٹ سسٹم میں اب تک 10 ہزار سے زائد سرکاری ادارے اور 51 ہزار سے زائد سپلائرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جو اس سسٹم پر عوام اور اداروں کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔

ایم ڈی پیپرا کا کہنا تھا کہ ای پیڈ 2.0 کے باقاعدہ نفاذ سے سرکاری خریداری کا پورا ڈھانچہ مزید جدید، تیز رفتار اور شفاف ہو جائے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف حکومتی وسائل کا بہتر اور درست استعمال یقینی بنایا جا سکے گا بلکہ ملک میں احتساب کے عمل کو بھی مزید فروغ ملے گا۔