پی آئی اے کا لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز
Web Desk
2 July 2026
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لاہور اور مانچسٹر کے مابین براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت 325 مسافروں کو لے کر پہلی افتتاحی پرواز پی کے 709 لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔ اس موقع پر ایئرپورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی، جہاں پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے مسافروں کو الوداع کیا۔
اس سے قبل مانچسٹر سے لاہور کے لیے پہلی پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی، جسے پی آئی اے کی مقامی انتظامیہ اور مانچسٹر ایئرپورٹ گروپ نے رخصت کیا۔ ترجمان کے مطابق، اس نئی پرواز کے آغاز کے بعد پاکستان اور مانچسٹر کے مابین پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی کل تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں سے 4 پروازیں اسلام آباد اور 1 لاہور سے آپریٹ کی جائے گی۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
24 August 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026