LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور

Web Desk

2 July 2026

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں کا مثبت اور جاندار رجحان برقرار ہے، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 1 لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ہی انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار 665 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ تسلسل گزشتہ روز کی شاندار کارکردگی کا تسلسل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں 3 ہزار 748 پوائنٹس کا غیر معمولی اور نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 84… ہزار 50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ معاشی ماہرین اس مسلسل تیزی کو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔