LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

کراچی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 5200 روپے سستا ہو گیا

Web Desk

1 July 2026

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونے کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آ گئی ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے کاروباری شہر کراچی کی صرافہ مارکیٹ کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد اب فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے اور بازار میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے کی سطح پر بند ہوا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اس گراوٹ کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی کمی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 52 ڈالر سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 3 ہزار 972 ڈالر فی اونس مقرر ہوئی ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کے خریداروں کے لیے بھی ریلیف سامنے آیا ہے۔ کراچی میں چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے گھٹ گئی ہے، جس کے بعد اب چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 242 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔