ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا
Web Desk
1 July 2026
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنا مقررہ ہدف حاصل کر لیا ہے بلکہ مجموعی طور پر 13 ہزار 601 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس جمع کیا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ادارے نے مالی سال کے لیے مقرر کردہ 12 ہزار 983 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران ٹیکس دہندگان کو 597 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق، جولائی 2025 سے جون 2026 تک کے عرصے میں مختلف ٹیکس ہیڈز کے تحت حاصل ہونے والی آمدن درج ذیل رہی. انکم ٹیکس (Direct Taxes): 6 ہزار 645 ارب روپے, سیلز ٹیکس (Sales Tax): 4 ہزار 731 ارب روپے, فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED): 840 ارب روپے, (Customs Duty): ایک ہزار 385 ارب روپے.
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 12 ہزار 237 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا، جس میں سے 493 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے تھے، اور ریفنڈز کی منہائی کے بعد خالص ٹیکس آمدن 11 ہزار 745 ارب روپے رہی تھی۔ اس لحاظ سے رواں سال ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب نئے مالی سال 2026-27 کے لیے ایف بی آر کو 14 ہزار 264 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ایک نیا اور بڑا ہدف سونپا گیا ہے، جسے حاصل کرنے کے لیے سٹرکچرڈ اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وفاق المدارس العربیہ کے انتخابات؛ مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ صدر اور قاری حنیف جالندھری ناظمِ اعلیٰ منتخب
2 July 2026
لاہور میں زیرِ تعمیر عمارت گرنے سے بچہ جاں بحق، 4 افراد زخمی
2 July 2026
وزیراعظم شہباز شریف کل سے ایران اور ترکیہ کا دورہ کریں گے
2 July 2026
جموں و کشمیر اور گلگت کی ترقی، عوامی فلاح کیلئے تمام اقدامات کرینگے: وزیراعظم
2 July 2026
5 روز کی گراوٹ کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
2 July 2026
پریا کماری کیس میں بڑی پیش رفت؛ منارٹی پارلیمانی کاکس کا تمام وفاقی اداروں پر مشتمل نئی جے آئی ٹی بنانے کا حکم
2 July 2026
پی آئی اے کا لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست پروازوں کا آغاز
2 July 2026
سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی
2 July 2026