LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی صدر کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ 2سال میں پیٹرولیم لیوی سے 2 ہزار 725 ارب وصول، رقم آئی ایم ایف کے 2 قرض پروگراموں سے بھی زیادہ نکلی پاکستان کی پہلی شیڈو پالیسی دستاویزات جاری، نجی شعبے کی ترقی پر زور فیلڈ مارشل نے مذاکرات نتیجہ خیز بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا: امریکی ٹی وی اسلام آباد: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 15 دستاویزات پر دستخط امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان ٹانک: چیسن کچ میں دہشت گردی، نامعلوم افراد نے مڈل اسکول اور بنیادی ہیلتھ مرکز (BHU) کو دھماکے سے اڑا دیا وزیر مذہبی امور کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، حج سے متعلق امور پر گفتگو وزیراعظم کو عوامی ہال میں چینی ہم منصب کا پرتپاک استقبالیہ، گارڈ آف آنر پیش پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال عوامی ٹرانسپورٹ میں اوورچارجنگ، اوورلوڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا حکم امریکا،ایران معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چند دن لگ سکتے ہیں: امریکی میڈیا

پشاور ہائیکورٹ، کےپی حکومت کو سرکاری وسائل کے سیاسی استعمال سے روکنے کا حکم

Web Desk

1 December 2025

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی سرکاری مشینری، گاڑیوں اور عملے کے سیاسی استعمال کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی احتجاج، مارچ یا سیاسی ریلی میں سرکاری گاڑی، مشینری یا عملہ استعمال نہیں ہوگا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ سرکاری وسائل کا غیر مجاز استعمال بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی کہ سیاسی سرگرمیوں میں مکمل غیر جانبداری یقینی بنائی جائے اور کسی سرکاری اہلکار کو سیاسی مقاصد کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔
عدالت نے سرکاری اہلکاروں اور سرکاری مشینری کے سیاسی استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ سیاسی ریلیوں اور مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق حکومت سرکاری وسائل کے قانونی اور مناسب استعمال کو یقینی بنائے، جبکہ سرکاری ملازمین سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے