آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہراکر ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
Web Desk
30 June 2026
آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
لندن کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز 30، ڈیانڈرا ڈوٹن 26 ناٹ آؤٹ، شی مین کیمبل 22 اور کیانا جوزف 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشلے گارڈنر، سوفی مولینوکس اور جارجیا ویئرہم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
126 رنز کا ہدف آسٹریلوی ویمن ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی بدولت محض 13 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ اوپنر بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جبکہ ایشلے گارڈنر نے 35 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ جارجیا وول 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ اسٹار آل راؤنڈر ایلیس پیری اننگز کے دوران انجری کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
اسپائیڈر مین کے نئے ٹیزر میں لیونل میسی کی جھلک، کیا فٹبالر کوئی اہم کردار ادا کررہے ہیں؟
30 June 2026
فیفا ورلڈ کپ: ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
30 June 2026
آسٹریلیا میں اونٹوں کی ریس، ینگ گن نامی اونٹ نے ٹائٹل جیت لیا
30 June 2026
اگلے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے لیاری کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے، نبیل گبول کا دعویٰ
29 June 2026
پاکستان ویمنز ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
29 June 2026
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 84واں اجلاس
29 June 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی
28 June 2026
فیفا ورلڈ کپ: کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
28 June 2026