آئی ایم ایف شرائط، ایف بی آر کا افسران کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی کے اعداد و شمار جاری کرنے کا فیصلہ
Web Desk
30 June 2026
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سخت شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سول بیوروکریسی کے اثاثوں تک بینکوں کی رسائی سے متعلق اہم اعداد و شمار پبلک کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔
ایف بی آر کے ایک اعلیٰ سطحی مراسلے کے مطابق، اینٹی منی لانڈرنگ (AML) اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام (CFT) کے عالمی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے بینکوں کو ایک مخصوص ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 22 تک کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کے اثاثہ جات کے گوشواروں (Asset Declarations) تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
آئی ایم ایف کے بینچ مارک کی شق 38(ایف) کے تحت ایف بی آر کے لیے یہ لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ جون 2026 تک اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اس رسائی کے مکمل اعداد و شمار شائع کرے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی نظام میں شفافیت کو فروغ دینا اور بینکنگ سیکٹر میں اس ڈیجیٹل سہولت سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق، گزشتہ 6 ماہ یعنی دسمبر 2025 سے مئی 2026 تک کے عرصے میں بینکوں کی جانب سے سرکاری افسران کے اثاثے چیک کرنے کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں، ان کی منظوری اور مسترد کیے جانے کی تمام تر تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اس 6 ماہ کے عرصے میں بینکوں کی طرف سے مجموعی طور پر 2,628 درخواستیں موصول ہوئیں، جن کی جانچ پڑتال کے بعد ایف بی آر نے 2,205 درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے افسران کے اثاثوں تک رسائی دی، جبکہ قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والی 423 درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
24 August 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026