سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
Web Desk
30 June 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں زبردست مثبت رجحان اور تیزی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز (منگل) مارکیٹ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے جارحانہ خریداری دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1886 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس شاندار تیزی کی بدولت پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار کی سطح سے چھلانگ لگا کر ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق، آج دن بھر کاروبار میں بہترین سرگرمی رہی اور مجموعی طور پر 29 ارب 23 کروڑ 3 لاکھ 16 ہزار 321 روپے مالیت کے 29 کروڑ 60 لاکھ 15 ہزار 980 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن (پیر) کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں شدید اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 414 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے اپنی گزشتہ مندی کا ازالہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 80 ہزار کی حد دوبارہ حاصل کر لی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
24 August 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026