امریکہ بیٹی کے نام پر حکومت سے فراڈ کرنے والی ماں گرفتار
Web Desk
29 June 2026
امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں نو سال سے لاپتا لڑکی کے نام پر سرکاری فوڈ اسٹامپ فوائد حاصل کرنے کے الزام میں پولیس نے اس کی حقیقی ماں کو دھر لیا۔
نیشوِل پولیس کے مطابق 51 سالہ خاتون شینن اینڈرسن پر الزام ہے کہ وہ اپنی لاپتا بیٹی جوڈی “بروک” اینڈرسن کے نام پر حکومت سے امداد وصول کرتی رہی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کر کے ان پر فوڈ اسٹامپ فراڈ کے متعدد سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ بروک اینڈرسن کی عمر 18 برس تھی جب 9 اگست 2017 کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ تحقیقات کے مطابق بروک کو آخری بار اپنی والدہ کے ساتھ ہی ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اس وقت شینن اینڈرسن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ چند لمحوں کے لیے واش روم گئیں اور جب واپس آئیں تو بیٹی غائب تھی۔ تاہم بروک کی خالہ ڈی اینا اینڈرسن نے اس بیان کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا کہ گمشدگی کی اطلاع فوری دینے کے بجائے کئی ہفتوں بعد دی گئی، جس سے تفتیش کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔
ڈی اینا کا مزید کہنا تھا کہ گمشدگی کے وقت بروک اور اس کی والدہ دونوں بے گھر تھیں اور منشیات کی لت کا شکار تھیں، جس کے باعث نوجوان لڑکی پہلے ہی خطرناک حالات میں زندگی گزار رہی تھی۔ برسوں گزرنے کے بعد اب خاندان کی امیدیں ٹوٹ چکی ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ شاید بروک اب زندہ نہیں ہے۔ خالہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بیٹی کے غائب ہونے کے بعد اس کے نام پر حکومتی امداد بٹورنا ایک ناقابلِ قبول اور شرمناک عمل ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمہ شینن اینڈرسن اس وقت 22 ہزار ڈالر کے مچلکوں کے تحت جیل میں قید ہیں۔ ان پر فوڈ اسٹامپ فراڈ کے علاوہ جنسی مجرموں کی رجسٹریشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ بروک اینڈرسن کی گمشدگی لگ بھگ ایک دہائی گزرنے کے بعد بھی آج ایک گہرا معمہ بنی ہوئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
19 August 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان
19 August 2026