دنیا کے بڑے جہازوں میں شمار جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز
Web Desk
29 June 2026
پاکستان کی بحری تجارت اور بندرگاہی صلاحیتوں میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہازوں میں شمار ہونے والا عظیم الجثہ بحری جہاز “ایم ایس سی لوریٹو” (MSC Loreto) کراچی کی بندرگاہ پر واقع گہرے پانی کے ٹرمینل (SAPTL) پر کامیابی سے لنگر انداز ہو گیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (KPT) نے اس الٹرا لارج جہاز کا شاندار استقبال کیا۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق یہ بحری جہاز اپنی نوعیت کا ایک بہت بڑا کنٹینر کیریئر ہے۔ اس جہاز کی کل لمبائی 399.9 میٹر ہے۔ اس میں 24 ہزار 346 ٹی ای یوز (TEUs) کنٹینرز لوڈ کرنے کی گنجائش ہے۔ یہ جہاز 3 ہزار 802 ٹی ای یوز لے کر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ کے پی ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے الٹرا لارج جہاز کی آمد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کراچی پورٹ اب دنیا کے بڑے ترین کنٹینر جہازوں کو مؤثر، محفوظ اور جدید ترین انداز میں ہینڈل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کامیابی بندرگاہ پر جاری انفراسٹرکچر کی بہتری، جدید ٹرمینل سہولیات اور آپریشنل استعداد میں مسلسل اضافے کا نتیجہ ہے۔ ماہرین کے مطابق دنیا کے اتنے بڑے بحری جہاز کی کراچی آمد سے پاکستان کی عالمی میری ٹائم نیٹ ورک میں پوزیشن مزید مضبوط ہوگی۔ یہ پیش رفت نہ صرف ملک کی بحری تجارت کو فروغ دے گی بلکہ بین الاقوامی تجارتی برادری کا پاکستان کی بندرگاہوں پر اعتماد بھی بڑھائے گی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر
24 August 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے
24 August 2026
پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
24 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ
24 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست
24 August 2026
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
24 August 2026
پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے
24 August 2026