LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر ریٹیلر ایپ کا اجراء، چھوٹے دکانداروں کیلئے ٹیکس سکیم آسان بنا دی: وزیر خزانہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ

نیویارک: سمر فینسی فوڈ شو 2026 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح، امریکی مین اسٹریم مارکیٹ تک رسائی کا بڑا ہدف

Web Desk

29 June 2026

امریکا کے شہر نیویارک کے مشہور جیکب جیویٹس کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے شمالی امریکا کے سب سے بڑے تجارتی میلے “سمر فینسی فوڈ شو 2026” میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے زیر اہتمام قائم کیے گئے اس خصوصی پویلین کا افتتاح نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان نے کیا۔ اس موقع پر قونصلیٹ کے دیگر اعلیٰ حکام اور فوڈ انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

پاکستان کی جانب سے اس باوقار عالمی نمائش میں مسلسل دوسرے سال شرکت کی جا رہی ہے، جہاں اس بار ملک بھر سے فوڈ پروڈکٹس تیار اور برآمد کرنے والی 10 سے زائد صفِ اول کی کمپنیاں اپنی مصنوعات کے ساتھ موجود ہیں۔ پاکستانی پویلین میں روایتی باسمتی چاول، مصالحہ جات، ہمالیائی گلابی نمک، فروزن فوڈ، جوسز اور مختلف پینٹری آئٹمز نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں، جن کے معیار، منفرد ذائقے اور جدید پیکجنگ نے پہلے ہی روز عالمی خریداروں اور ڈسٹری بیوٹرز کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ پاکستان ٹیکسٹائل اور اسپورٹس کے ساتھ ساتھ زرعی اجناس، چاول، مصالحہ جات اور ویلیو ایڈڈ فوڈ مصنوعات میں وسیع برآمدی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری حکمتِ عملی یہ ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو صرف روایتی یا ایتھنک (جنوبی ایشیائی) مارکیٹ تک محدود نہ رکھا جائے، بلکہ انہیں امریکا کے مرکزی تجارتی نظام کا حصہ بنایا جائے۔ انہوں نے مزید   بتایا کہ قونصلیٹ اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اگلا بڑا ہدف پاکستانی کمپنیوں کو امریکا کے بڑے ریٹیل اور ہول سیل اداروں جیسے Walmart، Costco، Sam’s Club اور BJ’s کے ساتھ براہِ راست تجارتی روابط میں لانا ہے، تاکہ طویل مدتی برآمدی معاہدے ممکن ہو سکیں۔ نمائش میں شریک پاکستانی نمائش کنندگان نے قونصل خانے اور ٹی ڈی اے پی (TDAP) کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے تجربے کے بعد وہ اس بار امریکی مارکیٹ کے مزاج کے مطابق مزید بہتر تیاری اور مصنوعات کی وسیع رینج کے ساتھ آئے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ اس 3 روزہ نمائش کے دوران ہونے والی کاروباری ملاقاتیں مستقبل میں بڑے برآمدی آرڈرز اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ نئی شراکت داریوں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی۔