انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی
Web Desk
27 June 2026
ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک انتہائی اہم اور یکطرفہ مقابلے میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ انگلینڈ کی اس شاندار جیت کے ساتھ ہی گروپ بی سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا۔ انگلینڈ کی اوپنرز نے 164 رنز کا ہدف انتہائی آسان بنا دیا اور مطلوبہ اسکور صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا .ڈینی وائٹ انہوں نے 89 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ صوفیہ ڈنکلی 49 رنز بنا کر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ اس اہم میچ کے نتیجے کے ساتھ ہی گروپ بی سے نیوزی لینڈ کا سفر تمام ہو گیا ہے، جبکہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فیفا ورلڈ کپ گروپ مرحلے کا آخری روز، 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں
27 June 2026
قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پورا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ
27 June 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس کی ناروے کے خلاف شاندار فتح، عثمان ڈمبیلے کی ہیٹ ٹرک
27 June 2026
وینزویلا کے فٹبالرز بھی زلزلوں میں جاں بحق
27 June 2026
ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ
27 June 2026
ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ آج نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی
26 June 2026
پرو ہاکی لیگ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل ہونگی
26 June 2026
سابق ٹینس چیمپئن کرس ایورٹ پر کینسر کا تیسری بار حملہ
26 June 2026