حکومت نے جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا
Web Desk
27 June 2026
وفاقی حکومت نے ہوا بازی کی صنعت (ایوی ایشن سیکٹر) کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ایندھن کی نئی قیمت 231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
جیٹ فیول کی قیمتوں میں اس حالیہ کمی سے ملکی ایئرلائنز کو طیاروں کے ایندھن کی مد میں بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ ہوا بازی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ایئرلائنز کی مجموعی آپریشنل لاگت میں واضح کمی آئے گی، جس کے مثبت اثرات مستقبل میں فضائی سفر کے کرایوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور جنگی صورتحال پیدا ہونے سے قبل ملک میں جیٹ فیول کی قیمت تقریباً 188 روپے فی لیٹر تھی۔ تاہم، بعد ازاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں مسلسل اور غیر معمولی اضافے کے باعث جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جو اب عالمی منڈی کے رجحانات کے باعث نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
28 October 2026
وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
28 October 2026
پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم
28 October 2026
تھرپارکر: ایمبولینس میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
28 October 2026
راولاکوٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور شہری زخمی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج گاڑی سمیت اغوا
28 October 2026
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
28 October 2026
پاک افغان سرحد پر فائرنگ سے متعلق افغان طالبان کا بیان جھوٹا، من گھڑت قرار
28 October 2026
میر رضا کیس: سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی ہدایت پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی
28 October 2026