LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 7 افراد شہید عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، نیچرل گیس معمولی مہنگی پوتن نے روسی تیل پر مغربی پرائس کیپ مسترد، برآمدی پابندی 2027 کے آخر تک بڑھا دی روس اور یوکرین کے درمیان 160، 160 جنگی قیدیوں کا تبادلہ امریکا کا ایران حملوں میں بربادی کے بعد عرب ممالک سے اپنے اڈے منتقل کرنے کا فیصلہ این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری نیویارک,یومِ عاشور کی مجلسِ عزا:ظہران ممدانی کی شرکت,امام حسینؓ کو خراجِ عقیدت ایران نے پڑوسی ممالک میں موجود اسرائیلی فوجی طیاروں کیلئے سخت انتباہ جاری کردیا جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان روس کا یوکرین کے 660 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ حزب اللہ کا لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان ایران جنگ میں پاکستان کا کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا: خواجہ آصف امریکا ایران معاہدے کے تحت ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل ہوگی: سربراہ آئی اے ای اے واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا برطانوی بادشاہ چارلس بکنگھم پیلس میں کیوں نہیں رہیں گے؟

انسانی اعضا کیس: چینی شہریوں سمیت 5 ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Web Desk

26 June 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں انسانی اعضا کی غیر قانونی خرید و فروخت اور اسمگلنگ کے ہولناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے گرفتار چینی باشندوں سمیت پانچ ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے (FIA) کے حوالے کر دیا ہے۔ ڈیوٹی جج میاں اظہر ندیم کی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تین غیر ملکی (چینی) اور دو پاکستانی ملزمان کو ایف آئی اے کی تحویل میں دینے کا حکم جاری کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے اور ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (ہوٹا) کی ٹیم نے مشترکہ طور پر اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف-7 میں ایک کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران ان ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں تازہ، خشک اور پراسیس شدہ انسانی پلاسنٹا (placenta) کا ذخیرہ برآمد ہوا تھا۔ تحقیقاتی ذرائع کے مطابق، یہ گروہ پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں سے نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کے وقت حاصل ہونے والا انسانی پلاسنٹا جمع کرتا تھا۔ ملزمان اس پلاسنٹا کو خفیہ طور پر پراسیس کرنے کے بعد حکام کو دھوکا دینے کے لیے ‘بھیڑ کے اعضا’ ظاہر کر کے بیرونِ ملک اسمگل (ایکسپورٹ) کرتے تھے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر تمام ملزمان کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے، جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔