فیس بک گروپس میں ’نِک نیم‘ کیساتھ پوسٹ کی سہولت متعارف
Web Desk
30 November 2025
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ اب فیس بک گروپس میں پوسٹ کرتے وقت اصلی نام کے بجائے اپنی مرضی کا ’نِک نیم‘ استعمال کیا جا سکے گا، جس کیلئے گروپ کے ایڈمن کی اجازت ضروری ہوگی۔
جب گروپ ایڈمن اجازت دے گا تو ممبرز اپنی پوسٹ، کمنٹ یا ری ایکشن اصل نام کے بجائے نِک نیم اور اواتار تصویر کے ساتھ کر سکیں گے۔بنائے گئے نِک نیم صرف اسی گروپ تک محدود رہیں گے، جبکہ دوسرے گروپس میں ممبر کا اصلی نام نظر آئے گا، اگر آپ نِک نیم منتخب کرتے ہیں تو فیس بک آپ کی پرانی پوسٹ کو بھی نئے نِک نیم سے اپ ڈیٹ کر دے گا۔نِک نیم کے دوران لائیو ویڈیو، نجی میسجنگ یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کرنے جیسے فیچرز عارضی طور پر بند ہو جائیں گے تاکہ ان کا غلط استعمال نہ ہو سکے، گروپ ایڈمنز کو اختیار ہوگا کہ وہ نِک نیم فیچر آن یا آف کریں یا ہر نئے نِک نیم کی انفرادی منظوری لیں تاکہ گروپ کی شرائط و ضوابط برقرار رہیں۔
متعلقہ عنوانات
امارات کے دفائی وارننگ سسٹم میں فنی خرابی، شہریوں کو غلط الرٹس موصول
26 June 2026
سولر فیول بنانے والا مصنوعی ضیائی تالیف کا نظام تیار
26 June 2026
پی ٹی اے کا موبائل فون خریدنے والوں کے لئے اہم پیغام جاری
26 June 2026
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے جدید حفاظتی فیچر متعارف کرا دیا
26 June 2026
مریخ پر زندگی کا اشارہ؟ ناسا روور کی بڑی دریافت سامنے آگئی
25 June 2026
پاکستان میں شمسی توانائی کا انقلاب، اہم سنگِ میل عبور
25 June 2026
یوٹیوب کا کم عمر صارف کی سوشل میڈیا لت سے متعلق مقدمے میں تصفیہ
25 June 2026
گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
24 June 2026