LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔ اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی سوئٹزرلینڈ مذاکرات, 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی سلامتی کونسل نے “امن دستوں کیخلاف جرائم کا محاسبہ” قرارداد منظور کرلی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، چیف جسٹس امین الدین خان کی روس میں عالمی قانونی فورم میں شرکت اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مذاکراتی عمل اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا تو مختلف آپشنز موجود ہیں: مارکو روبیو فیفا ورلڈ کپ کے ابتدائی دو راؤنڈز میں 5 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر

فیفا ورلڈکپ: لامین یمال کی گول اسکور کرکے ’سجدہ‘ کرنے کی ویڈیو وائرل

Web Desk

22 June 2026

اسپین کے نوجوان فٹبال سنسنی اور دنیا کے ابھرتے ہوئے اسٹار لامین یامال (Lamine Yamal) فیفا ورلڈکپ 2026 میں نہ صرف اپنی جادوئی کارکردگی بلکہ میدانِ عمل میں پیش آنے والے ایک انتہائی جذباتی اور تاریخی لمحے کے باعث اس وقت عالمی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

18 سالہ لامین یامال نے سعودی عرب کے خلاف کھیلے گئے گروپ مرحلے کے ایک اہم میچ میں اسپین کی 0-4 سے یکطرفہ اور شاندار فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے میچ کے آغاز ہی سے حریف ٹیم پر دباؤ بڑھایا اور دسویں منٹ میں ایک بہترین فیلڈ گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے ابتدائی برتری دلا دی۔

گول اسکور کرنے کے فوراً بعد نوجوان فٹبالر روایتی انداز میں اچھل کود کرنے کے بجائے گراؤنڈ میں ہی گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے اور بارگاہِ الٰہی میں سجدۂ شکر ادا کیا۔ان کا یہ عاجزی سے بھرپور اور شاندار انداز اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا، جس پر پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔ میچ کے فوری بعد سجدے کی یہ تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ کے تمام بڑے پلیٹ فارمز پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ دنیا بھر کے فٹبال مداحوں نے لامین یامال کے اس جذبۂ شکرگزاری کو بے حد پسند کیا اور ان کی عاجزی کی تعریف کی۔

بہت سے کھیلوں کے مبصرین اور فٹبال شائقین نے لامین یامال کے اس عمل کو فیفا ورلڈکپ 2026 کے اب تک کے سب سے خوبصورت اور یادگار لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے، جو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔