تین سگی بہنوں نے ورلڈ ایتھلیٹکس لیول ون کوچنگ کورس مکمل کر لیا
Web Desk
18 June 2026
اہور کی تین سگی بہنوں نے ایک ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس کا سی ای سی ایس (CECS) لیول ون کوچنگ کورس کامیابی سے مکمل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ کھیلوں کے تزویراتی پس منظر سے تعلق رکھنے والی ان تینوں بہنوں، آمنہ شہزاد، عائشہ شہزاد اور فاطمہ شہزاد نے یہ منفرد اعزاز پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام لاہور میں منعقدہ ورلڈ ایتھلیٹکس کے ‘کوچز ایجوکیشن سرٹیفیکیشن سسٹم’ کے دوران حاصل کیا۔ اس کورس میں ملک بھر سے کئی نامور اور سینئر کوچز شریک تھے، لیکن یہ تینوں طالبات اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کے باعث سب کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور کورس مکمل کر کے بین الاقوامی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
ان تینوں بہنوں کا تعلق ایک روایتی سپورٹس فیملی سے ہے۔ ان کے دادا فیاض محمود قریشی اپنے دور کے ممتاز نیشنل ایتھلیٹ رہے ہیں، جبکہ ان کے والد شہزاد قریشی نیشنل سوئمر (تیراک) رہ چکے ہیں اور آج کل کرکٹ کوچنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ یہ تینوں بہنیں بی ایس ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن (BS Health and Physical Education) کی طالبات ہیں۔ سب سے بڑی بہن آمنہ شہزاد کا 8 واں سمیسٹر ہے جبکہ عائشہ اور فاطمہ 6 ٹھے سمیسٹر کی طالبات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متعلقہ تعلیمی شعبے کی وجہ سے ان کے پاس پہلے ہی کافی نظریاتی معلومات تھیں، جس کی بدولت انہیں کورس کے مشکل پریکٹیکل سیشنز کے دوران کوئی دقت پیش نہیں آئی۔ تینوں بہنوں نے اپنی کامیابی پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نامور اور سینئر کوچز کے ساتھ یہ کورس مکمل کرنا ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آغاز میں انہیں یہ یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ وہ اس بین الاقوامی کورس کے لیے منتخب ہو جائیں گی، لیکن اب وہ اسے مکمل کرنے کے بعد لیول 2 اور دیگر اعلیٰ لیولز پاس کر کے کوچنگ کے شعبے میں بطور پروفیشنل آگے بڑھنے کا عزم رکھتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی 16 سالہ بعد جیت، جاپان کو 3-4 سے شکست دیدی
22 August 2026
سابق کپتان اظہر علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
22 August 2026
جو روٹ نے سٹیو سمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
22 August 2026
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026