LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری جماعت اسلامی نے کل پورے پاکستان میں احتجاج کی کال دے دی ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا: علی پرویز ملک کینیڈا کا ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے تعمیری کردار کا اعتراف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال محسن نقوی کا جلوسوں، مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم چین کی جانب سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مکمل حمایت کا اعلان ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق فلسطین کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ

ایران کی فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت پر ارسلان نصیر کا بھارت پر طنز

Web Desk

18 June 2026

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اور مقبول اداکار ارسلان نصیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ سفارتی و عسکری تناؤ کے خاتمے اور ایران کی امریکہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے روایتی حریف بھارت پر طنز کے شدید تیر برسا دیے ہیں۔ ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے عالمی تنازعات کے باوجود کھیلوں کی سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹس میں پاکستان کے خلاف بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) اور حکومت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ارسلان نصیر نے امریکہ اور ایران کے مابین حالیہ بحران کا موازنہ پاک بھارت کرکٹ تعلقات سے کرتے ہوئے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں درج ذیل اہم نکات اٹھائے:اداکار نے ویڈیو میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان گزشتہ 4 مہینوں سے باقاعدہ شدید عسکری جنگ چلتی رہی، جس کے دوران دونوں فریقین کا جانی اور مالی نقصان بھی بہت زیادہ ہوا۔ آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کو شدید معاشی اور تجارتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس سب کے باوجود تزویراتی کشیدگی ختم ہوتے ہی کھیل کو سیاست سے الگ رکھا گیا اور ایران کی فٹ بال ٹیم اس وقت امریکہ جا کر فیفا ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔ارسلان نصیر نے بھارت کا نام لیے بغیر کنائے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “ایک ہمارے یہ پڑوسی ہیں، سال پہلے ان کے کوئی 2 سے 4 جنگی جہاز ہم نے گرا دیے تھے، ان کا چھچھورپن ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ کبھی کہتے ہیں ہم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، کبھی کہتے ہیں گلے نہیں ملیں گے اور سب سے چھچھوری حرکت یہ ہے کہ ہم کسی پاکستانی بندے کے ہاتھ سے ٹرافی نہیں لیں گے۔” انہوں نے طنز کا رخ مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ بات دراصل یہ ہے کہ جو لوگ جدی پشتی امیر اور ظرف والے ہوتے ہیں، انہیں ایسی چھوٹی موٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہمارے پڑوسی بیچارے نئے نئے امیر ہوئے تھے، اوپر سے ان کے اتنے مہنگے جنگی جہاز تھے جو پاکستان نے نیچے گرا دیے تو ان کی چیخیں نکل گئیں اور وہ اب تک صدمے سے پاگل ہو رہے ہیں۔ارسلان نصیر نے بھارتی عوام کی نفسیات پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی عوام کو لگتا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے ان کے جہاز گرانے سے جو 0-6 کا تزویراتی اسکور ہوا تھا، وہ کرکٹ میچز کے 0-6 اسکور کے برابر ہے۔ وہ اسی بات پر تسلی سے سو رہے ہیں کہ چلو ہم نے بھی تو 6 بار کرکٹ میچز جیت لیے ہیں۔