LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع برطانیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کیلئے سٹریٹجک وسعت و علاقائی توازن کا ذریعہ قرار امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کا 75 ممالک پر عائد ویزا پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، محسن رضائی روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان خطے میں امن کیلئے مقامی اور آزاد علاقائی سکیورٹی نظام ناگزیر ہے: ایرانی سپیکر پوتن کا آئندہ پارلیمانی انتخابات پر اعتماد، ملک کے استحکام اور سیاسی نظام کی پختگی کا اظہار

پی سی بی کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ 5 کیٹیگریز میں تقسیم، ریڈ بال اور فرنچائز سپیشلسٹ کھلاڑیوں کے لیے الگ ٹریکس مقرر

Web Desk

15 June 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت کنٹریکٹ کو کارکردگی اور فارمیٹ کی بنیاد پر پانچ مختلف کیٹیگریز (ٹریکس) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کا بنیادی مقصد کھلاڑیوں کی فارمیٹ کے لحاظ سے مہارت کو نکھارنا اور ڈومیسٹک سطح پر ابھرتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے ڈھانچے کے مطابق، “ٹریک اے” کو مکمل طور پر ریڈ بال (ٹیسٹ کرکٹ) کے سپیشلسٹ کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ “ٹریک اے بی” میں ایسے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جو ٹیسٹ اور ون ڈے (ایک روزہ) دونوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اسی طرح لمیٹڈ اوورز کے کھلاڑیوں کے لیے “ٹریک بی سی” تیار کیا گیا ہے جس میں ون ڈے اور ٹی 20 کھیلنے والے کرکٹرز شامل ہوں گے، جبکہ صرف مختصر ترین فارمیٹ اور لیگز کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے “ٹریک سی” متعارف کرایا گیا ہے جس میں ٹی 20 اور فرنچائز سپیشلسٹ کرکٹرز کو رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، مستقبل کے سٹارز تیار کرنے کے لیے “ٹریک ڈی” بنایا گیا ہے جس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ڈویلپمنٹ پروگرامز کے تحت ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔